
سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا عمران خان کیخلاف سیتا وائٹ کیس کھولنے کا اعلان
مانیٹرنگ ڈیسک – اب تک کی سب بڑی خبر سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف مشہور زمانہ سیتا وائٹ کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو تسلیم نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افتخار احمد چودھری سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ٹی وی چینل کی اینکر نسیم زہرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کا اعلان کیا کہ وہ عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس دوبارہ کھول رہے ہیں اور الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف درخواست دیں گے اور اگر وہا شنوائی نہ ہوئی تو بڑی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
نسیم زہرہ نے کہا کہ افتخار چودھری سیتا وائٹ کیس کو لے کر کافی پر اعتماد نظر آرہے تھے لگتا ہے وہ پوری تیاری کے ساتھ چئیرمین تحریک انصاف کو کڑا وقت دینے کو تیار ہیں۔ افتخار چودھری جو کہ ایک گمنام سیاسی پارٹی چلا رہے ہیں ان کی پارٹی کے 5 اراکین ہیں اور سب کے سب عمران خان کے خلاف متحد نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جن جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ ان تمام حلقوں میں ان کے خلاف سیتا وائٹ کیس اٹھائیں گے اور انہیں نا اہل کروائیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 20 سال قبل امریکی عدالت میں سیتا وائٹ نامی خاتون نے کیس دائر کیا تھا کہ وہ عمران خان کی بیٹی کی ماں ہیں۔
عمران خان کو اپنے سیاسی حریفوں کی جانب سے ہمیشہ سیتاوائٹ کیس کو لے کر بلیک میل کیا جاتا رہا ہے اور آج کئی برس گزرنے کے باوجود یہ کیس عمران خان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔