خواجہ حارث نوازشریف کا ساتھ چھوڑ گئے، کیس سے دستبردار

اسلام آباد – سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، خبر آئی ہے کہ نیب ریفرنسز میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے بھی نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور نیب کیسز میں پیروی کرنے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں وکالت نامہ واپس کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ خواجہ حارث نےالزام عائد کیا ہےکہ چونکہ عدالت نے میرے موقف کو تسلیم نہیں کیا لہذا میں مزید کام نہیں کر سکتا اور نیب ریفنس کیسز سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے یہ حکم دیا تھا کہ نواز شریف کے تمام کیسز 1 مہینے کے اندر اندر نپٹا دیئے جائیں۔ عدالت نے نوازشریف کو 1 دن کے اندر نیا وکیل کرنے کی مہلت دے دی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.