سپریم کورٹ کی عوام کو عیدی، موبائل کارڈز پر لاگو تمام ٹیکس معطل

لاہور – سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام پاکستانی عوام کو عید سے قبل عیدی دے دی، موبائل کارڈز پر لاگو تمام ٹیکس معطل قرار دے دیئے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ یہاں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے موبائل کارڈز پر لگائے جانے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کو معطل کر تے ہوئے عدالتی حکم پر 2 دن میں عمل در آمد کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس ملک میں موبائل فون کے کروڑوں صارفین ہیں جن میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں ایسے میں 100 روپے کے کارڈ پر 36 روپے ٹیکس ناانصافی اور ظلم ہے۔

اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر عائد ناجائز ٹیکسز کا نوٹس لیا تھا مگر اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہ آئی تھی۔ مگر آج کے فیصلے کے بعد عوام کو سپریم کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنا عید سے قبل عیدی ملنے کی مترادف ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.