عائشہ احد اور حمزہ شہباز میں صلح، دونوں نے کیس واپس لے لئے

ویب ڈیسک – سپریم کورٹ میں عائشہ احد اور حمزہ شہباز کیس کا فیصلہ ہو گیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف کیس واپس لے لئے اور صلح کر لی۔ کیس کی سنوائی چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد ملک کے درمیان مصالحت ہو گئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف تمام کیسز واپس لے لئے ہیں۔ کیس کی سماعت ایک گھنٹے تک چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ چیف جسٹس نے کیس نپٹاتے ہوئے دونوں فریقین کو معاہدے کی پاسداری کرنے کو کہا۔

عائشہ احد اور حمزہ شہباز کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کو خفیہ رکھا گیا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.