
ن لیگ سے راہیں جدا، نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد – چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کا ڈراپ سین، چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اسلام آباد میں ایک میٹنگ میں موجود تھے۔ کہتے ہیں بس بہت ہو گیا اب میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر میں نے زبان کھولی تو شریف خاندان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔ پارٹی نے الیکشن ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار میں گزشتہ طویل عرصے سے اختلافات چلے آرہے ہیں ، ن لیگ کا دھڑا جس میں بالخصوص نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے شدید مخالف تھیں۔ دوسری جانب شہباز شریف نثار کو ٹکٹ دینا چاہتے تھے۔
ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں جس پر چوہدری نثار کا کہنا تھا میں سنئیر رکن ہوں کبھی ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ دوں گا۔
کارنر میٹنگ میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور اس کے لئے محنت بھی زیادہ کرنا پڑے گی۔