67 سال بعد برف پگھل گئی،امریکی و شمالی کوریائی صدور کی تاریخی ملاقات

سنگاپور – اختلافات کی طویل داستان ، کبھی ہاں کبھی ناں کے بعد بلآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی صدر کم جنگ اُن کے درمیان سنگا پور میں ملاقات ہو گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے 67 سالوں میں کسی بھی شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

دونوں سربراہوں کے درمیان خوشگوار ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ آسان نہیں تھا، یہ ملاقات امن کا آغاز ثابت ہو گی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت کانتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلےگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.