الیکشن 2018، مسلم لیگ ن کی گھنائونی سازش بے نقاب
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کی سازشیں بے نقاب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن ہر وہ قدم اٹھانے کو تیار ہے جس سے جنرل الیکشن التوا کا شکار ہوجائیں اور ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کے خلاف بھی غیر ملکی میڈیا کے ساتھ مل کر مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن احتساب عدالت کا فیصلہ 25 جولائی کے قریب چاہتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد انتخابی عمل اور عدالتی نظام پر شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔ پارٹی کے چند سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو اس مؤقف سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں امن وامان کے سوائے فوج کے کسی بھی قسم کے کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کے علاوہ فوج کا کوئی کردار تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن پولنگ بوتھ کے اندر صرف الیکشن کمیشن کا عملہ موجود ہونا چاہیے، فوجیوں کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم غیر ملکی میڈیا کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے جبکہ فوج ٹاسک ملنے کی صورت میں ملک میں محفوظ اور پُرامن انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔

source

 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *