ڈالر کو لگ گئے پَر، پاکستانی تاریخ میں پہلی 121 روپے کا ہو گیا

ویب ڈیسک – ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوتا رہا۔ مسلم لیگ حکومت جاتے ہی تمام معاشی استحکام کے دعوے دھرے رہ گئے اور ڈالر روپے کو روند تا رہا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک کے گردشی قرضوں میں بھی 2 دن میں کھربوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ پٹرول اور ڈالر کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مزید تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق روپے کی بے قدری ابھی مزید ہو گی۔ جس سے تباہ حال ملکی معیشیت کو ابھی مزید دھچکے لگیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.