ویب ڈیسک – سارے جگ نالوں چنگیاں مدینے دیاں پاک گلیاں، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان عمرہ کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔ انہوں نے 27 ویں شب مدینہ منورہ میں گزاری۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور وہاں شب قدر عبادت کرتے گزاری۔
اس سے قبل جب چئیرمین تحریک انصاف مدینہ منورہ کی پاک سرزمین پر پہنچے تو جہاز سے اترتے وقت ان کے پاؤں میں جوتے نہ تھے۔ عمران خان کی اس عقیدت نے حضرت امام مالک کی یاد تاذہ کر دی۔ امام مالک بھی جب مدینہ منورہ جاتے تو عقیدت مندی میں اپنی جوتیاں اتار دیتے۔ عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
عمران خان کے ہمراہ ان کے اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ عمران خان کو مدینہ منورہ میں دیکھ کر لوگوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیئے۔