سرفراز کا لاٹھی چارج، سکاٹ لینڈ بے حال، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست

سپورٹس ڈیسک –  پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے ہرا کر نمبر 1 ہونے کا حق ادا کر دیا۔ پاکستان نے 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی بیٹسمینوں کے بعد بولر بھی چھا گئے، پہلے ٹی ٹونٹی میں میزبان اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ شاہینوں کے 204 رنز کے تعاقب میں سکاٹش ٹیم 6 وکٹوں پر 156 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نے 4 وکٹوں پر 204 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ کپتان سرفراز احمد نے برق رفتار 89 اور شعیب ملک نے 53 رنز بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.