شیخ رشید بچ گئے، نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد – نواز شریف، شہباز شریف میں آرہا ہوں، کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی چیز نہیں چھپائی۔ عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر چوروں کو لٹکاؤں گا۔ ایسا کہنا تھا عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین شیخ رشید کا، وہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کی درخواست خارج کئے جانے پر میڈیا بات کر رہے تھے۔

مسلم لیگی رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر سپریم کورٹ میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 1 کے مقابلے 2 کے تناسب سے خارج کر کے شیخ رشید کو آئندہ الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا عمران خان کیخلاف سیتا وائٹ کیس کھولنے کا اعلان

شیخ رشید کا کہنا تھا جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے انکی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں، جن کی چھتیں ٹپکتی ہیں میں انکا لیڈر ہوں، کہا تھا میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا۔ انہوں نے کہا میرا نام نواز شریف نہیں، شیخ رشید ہے، جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ انکی سیاسی موت ہے۔

مسلم لیگ ن کے  شکیل اعوان نے شیخ رشید کی اہلیت کے خلاف درخواست میں ان پر 2013 کے عام انتخابات میں اثاثے چھپا نے کا الزام عا ئد کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرتے ہوئے زرعی زمین اور آمدن ظاہر نہیں کی اس لیے وہ ممبر قومی اسمبلی کے لیے اہل نہیں ہیں، شیخ رشید نے گھر کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ ظاہر کی جب کہ گھر کی بکنگ 4 کروڑ 80 لاکھ سے شروع کی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.