
نوازشریف اور مریم نواز عید منانے لندن روانہ
لاہور – سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عیدالفطر منانے لندن روانہ ہوگئے، جہاں بیگم کلثوم نواز اور کے دونوں بیٹے حسن اور حسین پہلے سے موجود ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتہ لندن میں قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس لوٹیں گے۔
آج جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن روانہ ہو رہی ہوں، انشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہے، امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔
Leaving for London. Back next week IA. Can’t wait to meet & hug Ami. Request all for special dua for her health. May Allah bless you all.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018