انتخابات فوج کی نگرانی میں ہی ہوں گے، ن لیگی اعتراض مسترد
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 سے متعلق بڑا فیصلہ کر تے ہوئے الیکشن کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن 2018 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں یہ بحی فیصلہ ہوا کہ حساس ترین 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ فوج، سکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوگی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *