شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید ہفتے کو ہوگی

ویب ڈیسک – پاکستان میں کہہں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا،  پاکستان میں عیدالفطر  16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔

چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں۔ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان چودہ منٹ، حیدر آباد میں 13 منٹ، چھور میں 12 منٹ، جیکب آباد 10 منٹ اور جیوانی میں 14 منٹ ہو گا جبکہ سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.