
روایت برقرار، مفتی پوپلزئی نے پشاور میں ایک دن پہلے عید کروا دی
ویب ڈیسک – مسجد قاسم خان کے مھتمم مفتی پوپلزئی نے ایک بار پھر ملک میں 2 عیدیں منانے کی روایت قائم رکھتے ہوئے کل پشاور سمیت پورے خیبرپختونخواہ میں عید منانے کا اعلان کر دیا۔ یوں تو ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادت نہیں ملی لیکن چاند ایک بار پھر نظر بچا کر مفتی پوپلزئی کو نظر آگیا۔
دوسری جانب مفتی منیب کے مطابق پاکستان میں کہہں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں۔ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان چودہ منٹ، حیدر آباد میں 13 منٹ، چھور میں 12 منٹ، جیکب آباد 10 منٹ اور جیوانی میں 14 منٹ ہو گا جبکہ سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہو گا۔