ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

ویب ڈیسک – تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ اور ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ملا فضل اللہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے بھی ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ بدھ کے روز افغانستان کے علاقے کنٹر میں اپنے 4 دیگر کمانڈروں کے ساتھ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر نشر کی تھی مگر اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ملا فضل اللہ کا شمار پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں ہوتا تھا۔ وہ سانحہ اے پی ایس، ملالہ یوسف زئی پر حملے سمیت کئی دہشتگرد کارووائیوں میں ملوث تھا۔ پاکستان نے کئی مرتبہ افغان حکومت کو ملا فضل اللہ کے خلاف کارووائی کا کہا مگر وہ ہمیشہ حیلے بہانے سے کام لیتی رہی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.