
کلثوم نواز کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل
لندن – سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے برطانیہ کے شہر لندن میں زیر علاج تھیں ،ان کی حالت کل رات سے اچانک کافی بگڑ گئی ہے، جس کے باعث انہیں مصنوعی سانس کے لئے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کا برطانیہ میں کینسر کا علاج چل رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو کل دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انکو مصنوعی سانس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکڑوں کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت کافی نازک ہے اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی گزشتہ سب لندن پہنچے تو وہ ائیرپورٹ سے سیدھا لندن کے ہسپتال پہنچے جہاں حسین نواز اور علی ڈار پہلے سے موجود تھے۔ نوازشریف اور مریم نواز جب ہسپتال سے نکلے تو دونوں کے چہروں پر پریشانی عیاں تھی جبکہ مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔ مریم نواز نے ٹویٹ کر کے لوگوں کو بتایا کہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی۔
Ami had a sudden cardiac arrest this morning when we were on the flight & is in ICU & on the ventilator since. Earnest request for duas.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018
دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لئے ٹویٹ کے ذریعے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔