عید مبارک! ملک بھر میں میٹھی عید جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک – پاکستان بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں فرزندانِ اسلام نے عید کی نماز مساجد کے علاوہ بڑے میدانوں میں ادا کی۔ نماز کے بعد دعاؤں میں ملکی سلامتی اور مسلم اُمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدرِ مملکت ممنون حسین کراچی، نگران وزیرِاعظم ناصر الملک اسلام آباد میں عید منارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نوابشاہ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو میں عید منائیں گے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان عید بنی گالہ میں منائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ میں نمازِ عید پڑھانے کے بعد دیر چلے جائیں گے۔ سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی ملتان جبکہ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت گجرات میں عید منائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.