سرحد پار سے افغان دہشتگردوں کا حملہ،پاک فوج کے 3 جوان شہید

ویب ڈیسک – افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

افغان بارڈر سے حملہ شمالی وزیرستان کی ایجنسی شوال کے علاقے میں کیا گیا۔ دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب سے پانچ دہشتگر ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی حوالدار افتخار، چترال کے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

نگران وزیرِاعظم ناصر الملک نے فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کی جرات اور بہادری کو سراہا۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *