جاپان میں زلزلہ، متعدد ہلاک و زخمی، لاکھوں گھر متاثر

ویب ڈیسک – جاپان کے مغربی حصے 5.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، امریکا کے زلزلہ پیما مرکز یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ آج صبح 7 بج کر 58 منٹ پر آیا، زلزلہ 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر محفوظ ہیں البتہ اوساکا اور ہیاگو میں ایک لاکھ ستر ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی پہلی  ترجیح اورذمہ داری ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم  ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد ہلاک جبکہ پچاس کے لگ بھگ زخمی ہو ئے ہیں۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی جو 7 بج کر 58 منٹ پر آیا ۔ زلزلہ سطح زمین سے صرف15.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.