کلثوم نواز کے لئے آج کا دن انتہائی اہم قرار

ویب ڈیسک – بیگم کلثوم نوازکی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ ڈاکٹروں کے مطابق کلثوم نواز کے لئے آج کا دن انتہائی ہے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں والد کو والدہ کے پاس رہنا چاہیئے۔

لندن کے ہارلے کلینک میں زیرعلاج کینس کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نوازکی حالت سنبھل نہ سکی۔ پندرہ جون کو دل کے دورے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کی جانے والی بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا کہنا تھا کہ جب تک اُن کی والدہ ٹھیک نہیں ہوجاتیں نوازشریف کو ان کے پاس رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ سن رہی ہیں یا نہیں، ہم ان کے پاس جا کر بات کرتے ہیں تا کہ ان کے لاشعور میں یہ احساس رہے کہ ان کی فیملی ان کے پاس ہے۔

حسین نواز کے مطابق ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں ، انشااللہ والدہ کی طبیعت بہترہوجائے گی لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

ڈاکٹرزنے لندن میں موجود نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کوکلثوم نواز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا یے جس کے باعث دونوں نے آج وطن واپسی موخر کردی۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *