فیفا ورلڈکپ،سعودی ٹیم کے طیارے میں آگ، ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک – روس میں چل رہے فیفا ورلڈکپ میں شریک سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو روسی شہر روستوف لے جانے والےروسی طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئی، تاہم طیارے نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کی۔

حادثے کے دوران تمام کھلاڑی اور عملہ محفوظ رہا۔ روسی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ سعودی کھلاڑی پیراگوئے کے خلاف میچ کےلئے روستوف جا رہے تھے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *