ون ڈے کرکٹ میں 481 رنز، انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ناٹنگھم – برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ون ڈے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا سکور 481 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

آج میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہت نقصان دہ ثابت ہوا اور انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرریکارڈ  481 رنز بنائے ۔

 

انگلش اوپنر جونی بیئراسٹو  نے 92 گیندوں پر 139 رنز بنائے اور ایلکس ہیلز نے بھی 92 گیندوں پر ہی 147 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ جبکہ جبکہ رائے اور مورگن نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔

آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ ہی کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.