مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی – ادب اور مزاح کی دنیا کا ایک اور ستارہ بجھ گیا، معروف مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی کراچی میں وفات پا گئے۔ مرحوم نے زندگی کی 94 بہاریں دیکھی تھیں۔

مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر، 1921ء کو ہندوستان کی ریاست ٹونک، راجھستان میں پید اہوئے اور آگرہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔

ادبی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے  ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے  نوازا۔

ان کی پانچ کتابیں شائع ہوئیں جن میں چراغ تلے (1961ء)، خاکم بدہن (1969ء)،زرگزشت (1976ء)،آبِ گم (1990ء)،شامِ شعرِ یاراں (2014ء)

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.