ممنوعہ ادویات کا استعمال، احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

سپورٹس ڈیسک – تنازعات سے بھرے کیرئیر میں ایک اور تمغہ، احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیست مثبت نکل آیا، آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا امکان پیدا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوئے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کی پابندی لگ سکتی ہے، اگر ایسا ہوا تو قومی کرکٹر دورہ زمبابوے سے باہر ہو سکتے ہیں۔

احمد شہزاد اچھے بلے باز ضرور ہیں مگر ان کا کیرئیر اگر دیکھا جائے تو وہ کسی نہ کسی تنازع میں الجھے رہتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.