طیب اردوان بھاری اکثریت سے دوبارہ ترکی کے صدر منتخب

ویب ڈیسک – ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے ترکی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر فتح  حاصل کر لی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52٫6 فیصد ووٹ  کے ساتھ صدر ایردوان دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں تو ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے امیداوار محرم انجے 30٫8 فیصد  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ان نتائج کے بعدصدر کے انتخاب  کے لیے دوسرے مرحلے کی ضرورت نہیں رہی۔

پارلیمانی  انتخابات  کے غیر سرکاری  نتائج:

اتحادِ جمہور: 53,60%

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی :42,40%

نیشلسٹ موومنٹ پارٹی: 11,19%

انتخابات میں جیت کے بعد ترک صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا  کہ  ترک قوم نے  مجھے صدارتی فرض اور پارلیمانی اکثریت کے ساتھ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  و اتحادِ جمہور کوملکی خدمات کے لیے چنا  ہے۔ ایردوا ن نے انتخابی نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد استنبول میں پریس کو بریفنگ دی۔

انہوں نے ان کو اور ان کے اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والے  ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اندرون و بیرون ملک  پولنگ میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔ قوم کے آزادانہ طور پر پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرنے کی وضاحت کرنے  والے جناب ایردوان نے  پولنگ کے عمل کے شعورانہ  اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.