این اے 95 میانوالی، عمران خان کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل مل گیا

ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے لئے ایک اور خوشخبری ریٹرننگ افسرکافیصلہ کالعدم، الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے  مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔ انہوں  نے وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے، انہوں نے شیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کروائی۔

بابر اعوان نے عدالت سے  استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے مؤکل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ان کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.