حسن، حسین نواز اور ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک – نیب کا شریف خاندان کے گرد شکنجہ تنگ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا، نیب نے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسن نواز اور سمدھی اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ سمیت تین ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں جبکہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ نیب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

نیب اس حوالے سے متعلقہ فورم پر تینوں ملزمان کی وطن حوالگی کے لیے درخواست جمع کرائے گا درخواست میں ملزمان کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.