پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پشاور – پاکستان ائیر فورس کا ایک تربیتی طیارہ پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کو دونوں پائیلٹ شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فضائیہ ایف ٹی 7 پی جی طیارہ لینڈنگ کے دوران پشاور ایئربس پر گر کر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائیری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حادثے کے وقت طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو کہ شہید ہو گئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.