کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبر پختوانخواہ کی زمین بنجر ہو جائے گی: چیف جسٹس

ویب ڈیسک – کالاباغ ڈیم کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم نا بنا تو خیبر پختونخواہ کی زمین بنجر ہو جائے گی اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان  نے کہا ہے کہ اگر سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ، اگرسیاستدان کالا باغ ڈیم کے نام سے الرجک ہیں تو اس کا نام ” پاکستان” ڈیم رکھ لیں، لیکن خیبر پختوانخواہ  کی زمین کوبنجر ہونے سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی نے سوچا ہے کہ  پاکستان میں اگر  ڈیم  نہیں بنایا گیا تو   پانچ سال بعد پانی کی صورتحال کیا ہوگی ؟۔لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق چیرمین واپڈا شمس الملک نے عدالت کو بتایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ڈیم بنانا چیف جسٹس کا کام نہیں، چیف جسٹس کے علاوہ کوئی اور انصاف نہیں کرسکتا، دنیا میں 46 ہزار ڈیم تعمیر ہو چکے ہیں، چین میں 22 ہزار ڈیم بنائے گئے ہیں، چین کا ایک ڈیم 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، بھارت 4500 ڈیم تعمیر کرچکا ہے۔

چیف جسس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی، شمس الملک ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے، ڈیمزپاکستان کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہیں، کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا زمین کو پانی نہیں مل سکے گا، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *