تحریک انصاف کو جھٹکا، فواد چودھری نا اہل قرار

اسلام آباد – الیکشن 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما فواد چودھری کو این اے 67 سے نا اہل قرار دے دیا گیا۔

فوادچودھری کیخلاف جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے فخرعباس کاظمی نےالزام عائد کیا تھا کہ فواد چودھری کاشناختی کارڈ میں نام فواداحمد لکھا ہے اور انہوں نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیاجبکہ فواد چودھری کی  2بیویاں بھی ہیں جن کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہو گئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اپنی نا اہلی کے بعد فواد چودھری نے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے پیغام دے دیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بیان دینے پر آپ کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فیصلے کا مقصد ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور پاکستان بار کونسل سے رجوع کررہے ہیں جو ان کا قانونی حق ہے، یہ فیصلہ اگلے 2 تین دن میں واپس ہوجائے گا کیونکہ اس کی بنیاد ہی نہیں ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.