بدبخت کی خانہ کعبہ کو آگ لگانے کی کوشش، پٹرول چھڑکتا رہا، لوگوں نے پکڑ لیا

ویب ڈیسک – خانہ کعبہ میں خودکشیوں کے بعد ایک اور ناپاک جسارت، بدبخت شخص کی خانہ کعبہ کو آگ لگانے کی ناکام کوشش، طواف کرتے لوگوں نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص نے خانہ کعبہ کےئ غلاف پر پٹرول چھڑک کر  آگ لگانے کی کوشش کی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک شخص پٹرول کی بوتل لیے خانہ کعبہ کے پاس کھڑا ہے اور پھر اچانک پٹرول غلاف کعبہ پر پھینک دیتا ہے اور حاجیوں کو مخاطب کرکے کچھ کہتا ہے کہ اسی اثنا میں زائرین اسے دبوچ لیتے ہیں ۔ اس سے قبل کہ زائرین اس شخص کی طبیعت صاف کرتے اس سے پہلے ہی سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خانہ کعبہ میں دو افراد نے مسجد کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی تھی، خودکشی کرنے والوں کا تعلق فرانس اور بنگلہ دیش سے تھا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.