سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی تاحیات نااہل

ویب ڈیسک – ایک ہی دن میں دوسری بڑی نااہلی تحریک انصاف کے بعد عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایک اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے  این اے 57 مری سےکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 کے کاغذاتِ نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام میں آرٹیکل 62 کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا۔

تحریک انصاف کو جھٹکا، فواد چودھری نا اہل قرار

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

اس سے قبل آج پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کو بھی نا اہلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.