ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم، فواد چودھری کی نا اہلی ایک دن بعد ختم

ویب ڈیسک – کبھی ناں کبھی ہاں، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی نا اہلی کا فیصلہ ایک دن بعد ہی کالعدم قرار، لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

فواد چودھری نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ان کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے فخرعباس کاظمی نےالزام عائد کیا تھا کہ فواد چودھری کاشناختی کارڈ میں نام فواداحمد لکھا ہے اور انہوں نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیاجبکہ فواد چودھری کی  2بیویاں بھی ہیں جن کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا۔

نا اہلیوں کا موسم، دانیال عزیز بھی 5 سال کے لئے باہر

ان کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہو گئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اپنی نا اہلی کے بعد فواد چودھری نے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے پیغام دے دیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بیان دینے پر آپ کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *