1970ء جیسا کھیل کھیلا جا رہا ہے، نتائج ہولناک ہوں گے، نواز شریف

لندن – سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ  ن کے امیدواروں کی گرفتاریوں اور نااہلیوں کی صورت میں پری پول رنگنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی نہ رکی تو اس کے ہولناک نتائج ہوں گے۔

نوازشریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلنک پہنچے تو انہوں نے وہاں میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کی۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 1970 جیسے حالات دوبارہ پیدا کئے جارہے ہیں جن کی وجہ سے مشرقی پاکستان الگ ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے گرفتار امیدوارقمرالاسلام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی  پوری جماعت کو ہدایت کی ہے کہ قمرالاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے کندھے سے کندھا ملا کہ چلیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.