ویب ڈیسک – امریکہ میں فائرنگ کا ایک واقعہ، اس بار نشانہ ایک اخبار کا دفتر بنا، فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک جب کے کئی شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ کئی ہزار لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحے پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کر پاتی۔