شاہد خاقان عباسی کو اجازت مل گئی، این اے 57 سے الیکشن لڑیں گے

لاہور – مسلم لیگ ن کے لئے اچھی خبر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن 2018 کے لئے اہل قرار، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے  الیکشن لڑنے کی اجازت  دیتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اپیلٹ ٹربیونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹربیونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.