
نگران حکومت کا وار، پٹرول 99.50 روپے فی لٹر
ویب ڈیسک – حکومت منتخب ہو یا نگران، عوام کا کوئی خیر خواہ نظر نہیں آتا، عدلیہ کی کرسی پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے والے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائیرڈ ناصرالمک کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک نیاتحفہ دے دیا۔ پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ 7 روپے 54 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 99 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر
اوگرا کی سفارش ہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 14روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد قیمت 99 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ 14 روپے اضافے سے ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 119 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے۔