این اے 125، مریم نواز آزاد حیثیت سے لڑیں گی، انتخابی نشان پنسل

لاہور – الیکشن 2018 رواں ماہ 25 جولائی کو ہو رہے ہیں، مریم نواز کا حلقہ این اے 127 ہے جہاں وہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گی مگر ان کے سابقہ حلقے این اے 125 میں بھی ان کے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں اور وہ وہاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل اور این اے 127 سے شیر کا نشان الاٹ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل تنویر ضیا بٹ نے کہا کہ کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہوگئی، مریم نواز 127سے الیکشن لڑیں گی اور 125سے انھوں نے دستبردار ہونا ہے۔

الیکشن کمیشن آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ جب تک مریم نواز خود دستخط نہیں کریں گی اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے، البتہ مریم نواز انتخابات سے 4روز قبل رٹائرمنٹ لے سکتی ہیں، ہم الیکشن سے رٹائرمنٹ لے لیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.