تین ملکی ٹورنامنٹ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 74 رنز سے شکست

ہرارے – تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں  زمبابوے کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 108 رنز بناسکی۔ پاکستان کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ایک رن پر زمبابوے کی پہلی وکٹ گرگئی جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولنگ کے آگے زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا۔ زمبابوے کی جانب سے تریسائی موساکانڈا نے مزاحمت کی اور 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.