لیاری میں بلاول کی ریلی پر پتھراؤ، ریلی منسوخ

کراچی – کیا لیاری پیپلزپارٹی سے چھن گیا؟  پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کردیا اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے ان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی کے علاقے این اے 246 لیاری سے کیاا۔ بلاول بھٹو خطاب کے لیے لیاری کے دورے پر پہنچے تو جونا مسجد کے مقام پر سیکڑوں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔

 

بلاول بھٹو کے قافلے پر لیاری کے عوام کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا جس کےباعث بلاول کو اپنی انتخابی مہم ختم کر کے واپس جانا پڑا۔ اطلاعات آرہی ہیں کہ جہاں ایک طرف ریلی پر پتھراؤ کیا گیا وہی کچھ مشتعل افراد نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔

حالات قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر بلاول فوری طور پر ریلی منسوخ کر کے واپس بلاول ہاؤس کراچی چلے گئے۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.