افغانستان میں خودکش حملہ، 19 سکھ ہلاک

ویب ڈیسک – پڑوسی ملک افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، ایک خودکش حملے میں کم از کم 19 سکھ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب کیا گیا جس میں ایک بڑا جانی نقصان ہوا اور 19 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق سکھ برادری سے ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں اور مرنے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.