یہ الیکشن عام الیکشن نہیں، اس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا: عمران خان

ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے بلکہ اس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا 1970 کے بعد قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع مل رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو پارٹی بھی الیکشن جیتے گی اس کے لئے حالات کوئی سازگار نہ ہونگے ، جیتنے والے کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 27000 ارب کا قرضہ اور برآمدات کا ستیاناس ہوچکا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں وہ اپنے پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں سے معذرت بھی کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.