
تین ملکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے روند ڈالا
سپورٹس ڈیسک – پہلے میچ کے ہیرو دوسرے میچ میں زیرو، ٹی ٹونٹی کی نمبر 1 ٹیم پاکستان کو آسٹریلیا نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے گرتے پڑتے 117 رنز بنائے جو آسٹریلیا نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کو پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئی بھی قومی بلے باز آسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم صرف 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے 6 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے، محمد حفیظ کے بعد حسن علی اور عثمان شنواری بھی کھاتہ نہ کھول سکے، آسٹریلوی باؤلر سٹینلیک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں 117 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نےصرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10.5 اووروں میں ہدف حاصل کر لیا۔ ایرون فنچ نے 5 زور دار چھکوں کی مدد سے 58 ، ٹی ایم ہیڈ نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔