’سنجو‘ نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیئے، باہوبلی بھی چت

شوبز ڈیسک – بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ذاتی زندگی پر بنی فلم ’سنجو‘ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ فلم سنجو نے 3 دن میں 120 کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے تامل فلم باہوبلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار اداکار رنبیر کپور نے نہائیت خوبصورتی کے ساتھ نبھایا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ رنبیر کپور کی اداکاری نے جوان سنجے دت کی یاد تازہ کردی۔

اس فلم کی کہانی سنجے دت کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی نظر آتی ہے اور سنجے دت کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا شامل ہیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.