
لاہورمیں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، 5 افراد جاں بحق
لاہور – صوبائی دارلحکومت میں کل رات سے جاری طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے اور بجلی منقطع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ شہر میں مختلف جگہوں پر کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور اس کے گردونواح میں کل رات سے مسلسل شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور انڈر پاسوں میں نکاسی کا ناقص نظام ہونے کے باعث کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے جس سے سفر کرنے والے شہریوں کو کرب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ شہر میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی گھنٹوں سے بجلی فراہمی بھی منقطع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں سے تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریواز گارڈن کے علاقے میں بجلی کی ٹوٹی تاریں گرنے سے 2 پولیس اہلکارکرنٹ سے جاں بحق ہو گئے۔
Image Source: Google Images