شہباز شریف نے ڈرامے کیے ، پیرس میں بارش کے بعد سڑکیں نہیں ڈوبتیں: عمران خان

لاہور – چئیرمین تحریک انصاف آج لاہور میں کل رات سے جاری طوفانی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے شہر کہ دورہ پر نکلے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے 10 سال صرف ڈرامے کئے۔ لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والے اب ڈر کے مارے باہر نہیں نکل رہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر قوم کا پیسہ ایمانداری و دیانتداری سے خرچ کیا جاتا تو آج لاہور کی یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ رائیونڈ پرلگا دیا اور 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں کیا ترقی ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگا ئے گئے لیکن پھر بھی سڑکوں کا برا حال ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.