تین ملکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سپورٹس ڈیسک – تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آج زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے 163 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس قبل آج زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 162 رنز بنائے اور اس کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے کھلاڑی مائیر نے 63 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔

163 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا ہے۔ فخر زمان نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے47 رنز بنائے، دوسرے نوجوان بلے باز حسین طلعت نے بھی44 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے مقررہ ہدف 19.1 اووروں میں حاصل کر لیا۔ ۔ زمبابوے کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *