بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے مرض میں مبتلا

شوبز ڈیسک – بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونالی باندرے کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے اپنے مرض کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ہر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔

سونالی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ  جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح گھمادیتی ہے۔ مجھے حال ہی میں ’’ہائی گریڈ کینسر‘‘کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس میں جسم کےعضلات  صحیح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

سونالی باندرے نے لکھا میرے جسم میں درد ہوا جس کے کچھ ٹیسٹ کروائے گئے جس کے بعد مجھے کینسر کا مرض تشخیص ہوا جو میرے لیے بہت ہی غیر متوقع تھا۔ میرے گھر والے اور قریبی دوست اس وقت  میری مدد کے لیے میرے ساتھ ہیں، مجھ پر خدا کی بہت مہربانیاں ہیں، میں اپنے گھر والوں کی بہت شکرگزار ہوں۔

سونالی باندرے نے مزید کہا کہ میں  اپنے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق میں علاج کے لیے نیویارک میں موجود ہوں۔ میں اپنی بیماری کے ہر مرحلے پر لڑوں گی۔ پچھلے چند دنوں میں مجھے بہت سارا پیار ملا ہے جس کے لیے میں بہت شکرگزار ہوں، اس جنگ میں میری طاقت میرے گھروالے اور دوست ہیں جو ہمیشہ میرے پیچھے کھڑے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *