تین ملکی ٹورنامنٹ: پاکستان آسٹریلیا کے خلاف 45 رنز سے فتحیاب

سپورٹس ڈیسک – تین ملکی ٹورنامنٹ  میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے اپنے حریف کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تاہم جواباً آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر 149 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ٓسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی۔ سیریز کے تمام میچز میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے کینگروز کپتان ایرون فنچ اس میچ میں اپنا جادو نہ چلا سکے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ الیکس کیری 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آرکی شارٹ 28، گلین میکسویل 10، ٹریوس ہیڈ 7، نک میڈنسن 5 اور مارکس اسٹونس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل 8جولائی کو کھیلا جائے گا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.